3 جولائی 2015 - 00:58
جنرل پوردستان: ایرانی بری فوج غیرملکی دہمکیوں کا منہ توڑ جواب دے گی

ایرانی فوج کی بری فورسز کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران بری فوج دہشتگرد گروہوں بالخصوص دشمنوں کی دہمکیوں کا کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بريگيڈيئر جنرل 'احمد رضا پوردستان' نے صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ كوئي بھي دشمن جو ہماري سرحدوں كے قريب آنے كا ارادہ ركھتا ہو گا ہم اس كو اپني سازشوں ميں كامياب نہيں ہونے ديں گے.

انہوں نے كہا كہ ايراني مسلح افواج كي بري فورسز كے ميزائل يونٹ انتہائي جديد اور صلاحيت كي حامل ہے.

بريگيڈيئر جنرل پوردستان نے مزيد كہا كہ رينج اور تباہي كي طاقت كے لحاظ سے ايران نے اپني ميزائل نظام كو مزيد بہتر كيا ہے بالخصوص ان ميزائلوں كا حاليہ عسكري مشقوں ميں ٹيسٹ بھي كرليا گيا ہے.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ملك كي مسلح افواج سرحدوں كے پاس اور باہر كے دشمنوں كي ہر ايك اقدام كي نگراني كررہي ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔

/169